• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی، کورونا مریضوں کی تعداد میں اضافہ، ہسپتالوں میں 308 زیرعلاج

راولپنڈی (ناصر چشتی/خصوصی نمائندہ) راولپنڈی میں کورونا کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ سرکاری ہسپتالوں میں 689بستروں کی گنجائش ہے جن میں 308 بیڈز پر کورونا کے مریض ہیں اور 381خالی ہیں۔ آئسولیشن روم کی تعداد 85 ہے جن میں 26 خالی ہیں ، ہسپتالوں میں آئیسولیشن وارڈز کے 487بستر ہیں جن میں 347خالی ہیں، ونٹی لیٹرز 53 ہیں 24 پر مریض ہیں اور 29 خالی ہیں جبکہ آکسیجن کی سہولت 117بیڈز پر ہے جن میں 85پر مریض ہیں۔ گزشتہ روز کے اعدادو شمار سے معلوم ہوا ہے کہ ان ہسپتالوں روز بروز سیریس مریضوں کیلئے گنجائش کم ہوتی جارہی ہے ، اکثر مریضوں کو جو سیریس نہیں ہیں کو گھروں میں قرنطینہ کرنے کی ہدایت کی جارہی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ اگر یہی صورتحال رہی تو آنے والے دنوں میں صورتحال کو کنٹرول کرنا مشکل ہوگا۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عمر نے بتایا کہ صورتحال کنٹرول میں ہے مگر عوام کو ایس او پیز پر عمل کرنا ہو گا، احتیاطی تدابیر پر عمل کر کے ہی اس وباء سے نجات حاصل کی جا سکتی ہے۔ راولپنڈی کے ڈاکٹرز اور دیگر سٹاف دن رات اپنی زندگیوں کی پرواہ کیے بغیر مریضوں کی خدمت کر رہے ہیں ۔
تازہ ترین