• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیک پوسٹوں پر شہریوں کو تنگ کرنیکا سلسلہ بند کیا جائے،حمداللہ

کوئٹہ(آئی این پی )جمعیت علما ءاسلام پاکستان کے رہنما مولانا حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ بلیلی اور مختلف چیک پو سٹوں پر تعینا ت اہلکا روں کی جا نب سے شہریوں کو بلا جواز تنگ کر نا قابل مذمت ہے ہما را مطا لبہ ہے کہ چیک پوسٹوں پر تعینا ت اہلکا روں کا عوام کے ساتھ رویہ درست کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ کو ئٹہ کے نواحی علا قے بلیلی اور شہر کے مختلف علاقوں میں سیکورٹی چیک پو سٹوں پر تعینا ت اہلکا ر سفید پوش شہریوں کو تلا شی کے نا م پر بلا جواز تنگ کرتے ہیں جسکا سلسلہ فوری بند ہو ناچاہئے، جرائم پیشہ افراد کی بجائے شریف شہریوں کو تنگ کرنا زیادتی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ شہر میں درجنوں چیک پوسٹوں اور سیکورٹی اہلکا روں کی مو جو دگی کے با و جو د بدامنی کے واقعات رونما ہو رہے ہیں جو لمحہ فکریہ ہے ۔انہوں نے حکام سے مطالبہ کیا کہ چیک پوسٹوں پر تعینات عملے کے معزز شہریوں کے ساتھ نا روا اور ہتک آمیز روئیے کا نوٹس لیا جا ئے۔
تازہ ترین