• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علامہ اقبال ایکسپریس میں آتشزدگی، 6 ریلوے ملازمین معطل

علامہ اقبال ایکسپریس کی بوگیوں میں آگ لگنے کے واقعہ کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ پر 6 ملازمین کو معطل کر دیا گیا۔

ڈی ایس ریلویز لاہور عامر نثار کے مطابق علامہ اقبال ایکسپریس کی بوگیوں میں آتشزدگی کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ موصول ہو گئی ہے، جس کے بعد گارڈ انچارج شیخ ارشاد، ڈرائیور عبدالمجید، اسسٹنٹ ڈرائیور محمد شہباز، ایس ٹی ای طارق محمود، ای ایف او پاور وین واشنگ لائن محمد وسیم اور اسٹیشن ماسٹر سودھرا کوبرا رانا ذیشان کو معطل کردیا گیا ہے۔

ڈی ایس ریلویز کا کہنا ہے ذمہ داروں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا، علامہ اقبال ایکسپریس کی تین خالی کوچوں میں گزشتہ روز وزیر آباد کے قریب آگ لگ گئی تھی۔

تازہ ترین