• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی اورصوبائی حکومتوں نے کراچی کو لاوارث چھوڑ دیا،ضیاءعباس

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سنیئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کراچی میں پانی، پیٹرول اور بجلی کے بحران پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے کراچی کو لاوارث چھوڑ دیا ہے،اس کی قیادت کے دعوے دار اقتدار کے ایوانوں کے مزے لوٹ رہے ہیں انہیں عوام سے کوئی ہمدردی نہیں،وفاقی حکومت نے کراچی کے معاملے پر توجہ نہیں دی تو حالات خراب ہونے کا خدشہ ہے،انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے جس طرح کورونا کی آڑ میں کراچی کو معاشی طور پر نقصان پہنچایا وہ سب کے سامنے ہیں، انہوں نے کہا کہ اب پیٹرول کی بندش سے کراچی کے شہریوں کو پریشان اور معاشی حالات خراب کئے جارہے ہیں،انہوں نے کہا کہ شہر میں ٹینکر مافیا کی وجہ سے پانی کی قلت ہے ، واٹر بورڈ کا عملہ پانی کی فراہمی کے لئے رشوت طلب کررہا ہے دوسری جانب کے الیکٹرک بھاری بل دے رہی ہے جبکہ طویل لوڈ شیڈ نگ سے شہریوں کی شدید گرمی میں زندگی کو اجیرن بنادیا گیا ہے،معمولی بارش اور آندھی میں پورا شہر تاریکی میں ڈوب گیا جس سے اس ادارے کی قلعی کھل گئی، انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے کراچی کے معاملے پر توجہ نہیں دی تو حالات خراب ہونے کا خدشہ ہے۔

تازہ ترین