اسلام آباد(نمائندہ جنگ)ٹائیگر فورس سے مزید محاذوں پر خدمات لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے،نوجوانوں کو قومی سطح پر خدمات کا بھرپور موقع دیا جائے،وزیر اعظم عمران خان سے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار نےملاقات کی۔عثمان ڈار نے وزیراعظم کو کامیاب جوان پروگرام اور ٹائیگر فورس سے متعلقہ معاملات پر بریفنگ دی ۔ وزیراعظم نے کہا کہ نوجوانوں کو قومی سطح پر خدمات کا بھرپور موقع دیا جائے۔