• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی سی ٹی وی کیمروں کی فوری تنصیب کی جائے، آئی جی اسلام آباد

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) دہشتگردی اور تخریب کاری کے ممکنہ خدشہ سے نمٹنے کیلئے اسلام آباد پولیس کے تمام ملازمین کو جدید ٹیکنا لوجی پر مشتمل سہولتیں فراہم کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ آئی جی محمد عامر ذوالفقار خان کی زیر صدارت سکیورٹی و کرائم کے حوالے سے ویڈیو لنک اجلاس ہوا۔ آئی جی نے حکم دیا کہ کسی بھی ممکنہ دہشت گردی اور تخریب کاری سے نمٹنے کیلئے ضلع بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ رکھی جائے ، ڈی آئی جی آپریشنز وقارالدین سید ضلع بھر کی سکیورٹی کو از خود مانیٹر کریں۔ ایس او پی پر عملدآمد اور سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب پر فوری عمل درآمد کیا جا ئے۔آئی جی نے کہا کہ ریڈ زون میں داخل ہونیوالے تمام افراد اور گاڑیوں کو مکمل طور پر چیک کیا جائے۔ شہری دوران سفر ضروری سفری کاغذات ہمراہ رکھیں۔ آئی جی نے کہا کہ کرپشن کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔
تازہ ترین