• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مذہبی منافرت پھیلانے کے تین ملزموں کا جوڈیشل ریمانڈ

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر دو راولپنڈی کے جج راجہ قمر الزمان نے فیس بک کے ذریعے مذہبی منافرت پھیلانے کے الزام میں گرفتار تینوں ملزمان کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر اٹھارہ جون تک جوڈیشل کر دیا، سی ٹی ڈی پولیس نے ایک کیس میں سید جرار عباس اور دوسرے میں محمد طارق معاویہ اور امیر حمزہ کو گرفتار کر کے جسمانی ریمانڈ لیا تھا۔عدالت نے شناخت پریڈ کیلئے گرفتار تھانہ واہ کینٹ میں درج کیس کے ملزم محمد شفیق کے جوڈیشل ریمانڈ میں بارہ جون تک توسیع دیدی۔ تفتیشی افسر کا کہنا تھا بوجہ کورونا وائرس شناخت پریڈ کا عمل مکمل نہیں ہو پایا۔ عدالت نے تھانہ ائرپورٹ میں درج پولیس مزاحمت کیس کے پانچ ملزمان محمد ایوب وغیرہ کے کیس کی سماعت بارہ جون تک ملتوی کرتے ہوئے چالان پیش کرنے کا حکم دیدیا۔
تازہ ترین