• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ینگ ڈاکٹرز ریفارمرز کیجانب سے 8 ہزارکٹس نشتر انتظامیہ کے حوالے

ملتان(سٹاف رپورٹر) ینگ ڈاکٹرز ریفارمرز کی جانب سے کورونا ایمرجنسی کے دوران نشتر ہسپتال کے طبی عملے کے لئے اب تک کی سب سے بڑی امداد،8 ہزار سے زائد پی پی ایز نشتر انتظامیہ کے حوالے کر دیں،800این 95فلٹر ماسک،5300 سرجیکل ماسک،700 فیس شیلڈز اور 700حفاظتی لباس شامل۔ینگ ڈاکٹرز ریفارمرز ایسوسی ایشن کے پیٹرن انچیف ڈاکٹر میاں عدنان کا کہنا تھا کہ نشتر ہسپتال کا طبی عملہ کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔اس موقع پر ڈی ایم ایس نشتر ہسپتال ڈاکٹر زاہد سنجرانی،ڈاکٹر آصف حسین،ڈاکٹر زاہد سرفراز اور دیگر موجود تھے۔
تازہ ترین