• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تاجروں کی کورونا ایس او پیز کی مسلسل خلاف ورزی ‘مرکزی مارکیٹ سیل

پشاور (وقائع نگار) شہر کے نواحی علاقے بڈھ بیر بازار کے تاجروں کی جانب سے کورونا ایس او پیز کی مسلسل خلاف ورزی جاری ہے جس کی وجہ سے مقامی آبادی کی زندگیاں خطرے سے دوچار ہے سماجی حلقوں کی جانب سے شکایات پر اسسٹنٹ کمشنر متنی رضوانہ ڈار نے موقع پر پہنچ کر ایس او پیز کی خلاف ورزی پر بڈھ بیر کی مرکزی مارکیٹ کو سیل کر دیا جبکہ تاجروں کو ایس او پیز کو یقینی بنانے تک دکانیں نہ کھولنے کا حکم دیا جس پر تاجروں نے احتجاج کرتے ہوئے ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کرنے کے نعرے لگائے اور دکانیں کھولنے کا مطالبہ کیا ہے ادھر اسسٹنٹ کمشنر رضوانہ ڈار نے میڈیا سےبات کرتے ہوئے بتایا کہ مذکورہ تاجر مسلسل نوٹسز ملنے کے بعد بھی ایس او پیز پر عمل درآمد نہیں کر رہے جس کی وجہ سے بازار میں رش لگا رہتا ہے جبکہ سماجی حلقوں کی جانب سے اس حوالے سے شکایات موصول ہو رہی ہے انہوں نے کہا کہ بڈھ بیر کے علاقے کو کورونا وبا ء سے بچانے کیلئے اس معاملے کا نوٹس لے لیا ہے اور ایس او پیز کی یقین دھانی تک روزانہ کی بنیاد پر بازار کو چیک کیا جائے گا تاکہ مقامی آبادی کو محفوظ بنایا جا سکے۔
تازہ ترین