ٹھٹھہ کے علاقے جھرک کے قریب دریائے سندھ میں نہاتے ہوئے 7 بچے ڈوب کر جاں بحق ہوگئے ۔
ذرائع کے مطابق مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت بچوں کی لاشیں دریا سے نکال لی ہیں، بچوں کی عمریں 4 سے 9 سال کےدرمیان ہیں۔
پولیس کے مطابق 7 بچوں کے ڈوبنے کا واقعہ ٹھٹھہ کے علاقے جھرک کے قریب پیش آیا ہے، ڈوبنے والوں کا تعلق گاؤں دائم مری سے بتایا جاتا ہے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مقامی افراد نے دریاسے تمام بچوں کی لاشیں نکال کر رولر ہیلتھ سینٹر جھرک منتقل کردی ہیں ۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ٹھٹھہ کے قریب 7 بچوں کے دریا میں ڈوبنے کا واقع پر نوٹس لیتے ہوئے کمشنر حیدرآباد سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ شدید دکھ اور تکلیف دہ بات ہے کہ 7 بچے انتقال کر گئے ہیں، وزیر اعلیٰ سندھ کی جانب سے پوچھا گیا ہے کہ یہ واقع کیسے پیش آیا؟ کس کی غفلت تھی؟
وزراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی جانب سے ہدیات کی گئی ہے کہ بچوں کے والدین کے ساتھ ہر طرح کا تعاون کیا جائے۔