• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی (اسٹاف رپورٹر) مختلف حادثات میں2بچوں سمیت4 افراد جاں بحق ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق منگھوپیر تھانے کی حدود محمد گوٹھ میں خالی پلاٹ کے قریب پانی کے جوہڑ میں نہاتے ہوئے ڈوب کر ایک بچہ جاں بحق ہو گیا جسکی اطلاع پر ریکسیو ادارے کے رضاکار موقع پر پہنچے اور بچے کی لاش کو نکال کر اسپتال منتقل کیا جہاں اسکی شناخت 12سالہ رضوان ولد یعقوب کے نام سے ہوئی۔چاکیواڑہ کے علاقے لیاری میراں ناکہ میں میں گاڑی کی ٹکر سے بچہ جاں بحق ہو گیا،متوفی کی اش کو اسپتال لایا گیا،پولیس کے مطابق متوفی کی عمر12برس کے قریب ہے تاہم اسکی شناخت نہیں ہو سکی،جیکسن تھانے کی حدود کیماڑی گیٹ نمبر18کے قریب کام کے دوران لفٹر گر گیا جسکے نیچے آ کر ایک شخص جاں بحق ہو گیا،متوفی کی لاش کو سول اسپتال لایا گیا جہان اسکی شناخت 32سالہ فضل الرحمٰن ولد حبیب الرحمٰن کے نام سے ہوئی،قائد آباد تھانے کے قریب واقع گھر میں کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہو یا جسی لاش کو جناح اسپتال لایا گیا جہاں اسکی شناخت 35سالہ شاہد ولد اقبال کے نام سے ہوئی۔

تازہ ترین