• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی نیوی سیل کی رہائی پر ٹرمپ کا ایران کے ساتھ اظہار تشکر، ڈیل ممکن ہونے کا عندیہ

کراچی (نیوز ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2018ء میں گرفتار کیے گئے امریکی فوج کے کمانڈو (یو ایس نیوی سیل) مائیکل وائٹ کی رہائی پر ایران کا شکریہ ادا کیا۔ مائیکل وائٹ کو 10؍ سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ امریکی صدر نے اب عندیہ دیا ہے کہ ایران کے ساتھ جوہری معاملات پر معاہدہ ہو سکتا ہے۔ اپنی ٹوئیٹ میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ میری بھی امریکی مغوی سے فون پر بات ہوئی ہے، ایران سے رہائی کے بعد وہ فی الوقت زیورخ (سوئس شہر) میں ہیں۔
تازہ ترین