لاہور (نمائندہ جنگ) مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نےوزیراعظم عمران خان کے بیان پر اپنے رد عمل میں کہا کہ تین سال سے33حاضریوں میں فرار سے ظاہر ہوتا ہے کہ عمران خان شہبازشریف سے خائف ہیں،پانچ سال سے فارن فنڈنگ کیس سے بھاگنے سے ظاہر ہوتا ہے کہ وزیراعظم کی چوری پکڑی گئی ،یہی نہیں بلین ٹری سونامی اور بی آر ٹی کے کھڈوں سے عمران خان کا جھوٹ پکڑا گیا ہے۔