• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان سمیت مختلف ممالک میں چاند گرہن دیکھا گیا

لاہور(نمائندہ جنگ)پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں گزشتہ رات چاند گرہن دیکھا گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان میں چاند گرہن کا آغاز رات 10بجکر 46منٹ پر ہوا جو12 بجکر 25 منٹ تک اپنے عروج پر رہا ۔ چاند کی روشنی مدہم ہوگئی ۔رات2 بجکر 4 منٹ پرچاند گرہن سے نکل آیا۔چاندگرہن کا نظارہ یورپ، ایشیا کے زیادہ ترحصوں، آسٹریلیا، افریقہ اور جنوبی امریکا سمیت کئی ممالک میں بھی کیا جارہا ہے۔
تازہ ترین