• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آشیانہ کیس،شہبازشریف کے شریک ملزم شاہدکے وارنٹ گرفتاری

لاہور (نمائندہ جنگ) احتساب عدالت لاہور میں آشیانہ اقبال ریفرنس کی سماعت ہوئی ۔جس میں فاضل عدالت نے شہباز شریف کے شریک ملزم شاہد محمود کے ورانٹ گرفتاری جاری کرد یئے۔ آئندہ سماعت 11جون تک ملتوی،زائد اثاثہ جات کیس میں حمزہ شہبازکےجوڈیشل ریمانڈمیں توسیع، عدالت نے ملزم شاہد محمود کے پیش نہ ہونے پر ورانٹ گرفتاری جاری کیے۔ ملزمان کو پیش نہ کرنے پر عدالت نے اظہار برہمی کیا۔ فاضل جج نے قرار دیا کہ آشیانہ کیس کو چار ماہ میں ٹرائل مکمل کرنے کا عدالت عالیہ نے حکم دے رکھا ہے۔ملزمان کو آئندہ سماعت پر ہر حال میں عدالت کے روبرو پیش کیا جائے ۔ عدالت نے آشیانہ کیس کی سماعت 11 جون تک ملتوی کردی۔ عدالت نے آشیانہ ریفرنس کے زیر حراست ملزمان کو آئندہ سماعت پر پیش کرنے کا بھی حکم دے دیا ۔
تازہ ترین