• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرسٹیانو رونالڈو ایک ارب ڈالر کمانے والے پہلے فٹبالر بن گئے

لزبن(جنگ نیوز) کرسٹیانو رونالڈو کھیل کے میدان سے ایک ارب ڈالر کمانے والے پہلے فٹبالر بن گئے،پرتگالی فٹبالر نے 65کروڑ ڈالر کھیل سے اور 35 کروڑ ڈالر اشتہار کی مد میں کمائے۔ پرتگالی فٹبالر نے 65 کروڑ ڈالر کھیل سے اور 35 کروڑ ڈالر اشتہار کی مد میں کمائے۔ رونالڈو، مے ویدر اور ٹائیگر ووڈ کے بعد یہ اعزاز پانے والے تیسرے کھلاڑی بن چکے ہیں۔تفصیل کے مطابق حریف کو چکما دینے اور بال کو ہدف تک پہنچانے میں یکتا معروف فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے ایک اور ناقابل تسخیر ہدف عبور کر لیا ہے۔ پرتگالی فٹبالر کھیل کے میدان سے 1 ارب ڈالر کمانے والے پہلے فٹبالر بن گئے ہیں۔فوربز میگزین کے مطابق 35 سالہ کرسٹیانو رونالڈو نے اپنے 20 برس پر مشتمل کیرئیر میں 65 کروڑ ڈالر کھیل کے میدان سے کمائے جبکہ 35 کروڑ ڈالر اشتہارات کی مد میں حاصل کیے۔رونالڈو اس سے پہلے 2016ء اور 2017ء میں دنیا کے سب سے زیادہ کمانے والے کھلاڑی بھی رہ چکے ہیں جبکہ گزشتہ سال وہ کمائی کے لحاظ سے سوئس ٹینس سٹار روجر فیڈرر کے بعد دوسرے نمبر پر رہے۔
تازہ ترین