ملتان (سٹاف رپورٹر)بارش کاسلسلہ چوتھے روز بھی جاری رہا جس سے میپکوکے تین آپریشن سرکلوں میں بجلی تنصیبات کو نقصان پہنچا، جمعرات کو بارش سے وہاڑی، ساہیوال،بہاولنگر سرکلوں کے میں ٹرانسفارمرز، ہائی ٹینشن پولز اور تاریں گرنے کے واقعات رونماہوئے11فیڈرز سے بجلی کی فراہمی متاثرہوئی۔بجلی کی بندش سے متاثرہ علاقوں کے لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔