گوجرانوالہ......گوجرانوالہ کے علاقے کھیالی کی فیکٹری میںدھماکے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے 6شدید زخمی افراد کو میؤ اسپتال لاہور منتقل کیا گیا ہے۔
مذکورہ فیکٹری میں سلنڈر دھماکا ہوا تھا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا،جبکہ 30افراد زخمی بھی ہوئے ،دھماکے کے نتیجے میں فیکٹری کی چھت اور دیواریں گر گئیں اور اس میں آگ بھڑک اٹھی۔ فیکٹری کے ملبے تلے دبے 15افراد کو نکال لیا گياہے، امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
6شدید زخمی افراد کو لاہور کےمیؤاسپتال منتقل کیا گیا ہے جن میں میں آصف، علی رضا، رفاقت، اکرام، ظہیر اور علی شامل ہیں۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے، جنہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔