• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک بھر میں 286 وینٹی لیٹرز فراہم کیے گئے: NDMA


نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اب تک ملک بھر میں مجموعی طور پر مختلف اقسام کے 286 وینٹی لیٹرز فراہم کیے گئے ہیں۔

ایک اعلامیے کے ذریعے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے ملک بھر میں مہیا کیے گئے وینٹی لیٹرز کی تفصیل جاری کی ہے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق صوبہ پنجاب کو 72 وینٹی لیٹرز دیے گئے ہیں جن میں 36 آئی سی یو اور 36 بائی پیپ شامل ہیں۔

سندھ کو 74 وینٹی لیٹرز دیے گئے،جن میں 26 آئی سی یو اور 48 بائی پیپ شامل ہیں۔

خیبر پختون خوا کو دیے گئے 52 وینٹی لیٹرز میں 26 آئی سی یو اور 26 بائی پیپ شامل ہیں۔

بلوچستان کو دیئے گئے 25وینٹی لیٹرز میں 10 آئی سی یو اور 15 بائی پیپ موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیئے:

صوبوں میں 100 وینٹی لیٹرز تقسیم کیے جا رہے ہیں: NDMA

آزاد کشمیر کو 10بائی پیپ وینٹی لیٹرز مہیا کیے گئے۔

گلگت بلتستان کو دیئے گئے 17 وینٹی لیٹرز میں 10 بائی پیپ اور 7پورٹ ایبل وینٹی لیٹرز شامل ہیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کو کُل 36 وینٹی لیٹرز دیئے گئے ہیں۔

تازہ ترین