• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فیصل قریشی نے بے جا تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب دے دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اداکار نےعوام کی جانب سے کورونا وائرس کو مذاق جب کہ ترک ڈرامے ’ارطغرل غازی‘ کو حقیقت سمجھنے کا موازنہ کرتے ہوئے لوگوں کو وبا سے متعلق احتیاط کرنے کی اپیل کی تھی۔

اداکار کا اپنے اس پیغام پر تنقید کا سامنا تھا جس کے جواب میں انہوں نےایک ویڈیو پیغام جبکہ ایک طنزیہ شعر بھی پوسٹ کیا۔

اپنے ایک ٹوئٹ میں اداکار نے شعر لکھتے ہوئے تنقید کرنے والوں کو جواب دیا۔

اداکار نے شعر لکھا کہ ،

تو مجھ پہ ٹوٹ پڑا سارا شہرِ نابینا

جاہلوں کے نرغے میں جینا بھی محال و کمال ہو چکا ہے

اداکار کے اس ٹوئٹ کے جواب میں میزبان و گلوکار فخرِ عالم نے بھی جواب دیتے ہوئے مشورہ دیا کہ جاہلوں پر ترس کھایا کریں اور اُن کیلئے دعا کیا کریں کہ بڑے ہی بدقسمت لوگ ہوتے ہیں۔

یہی نہیں اداکار نے اپنی اسٹوری پر منفی ردعمل کو دیکھتے ہوئے ایک وضاحتی ویڈیو پیغام بھی شیئر کیا۔

ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اداکار نے کیپشن میں لکھا کہ کاش کہ ہم یہ سیکھ لیں کہ بغیر سوچے سمجھے ردعمل نہیں دیا جاتا۔

تازہ ترین