آپ آف لائن ہیں
جمعہ18؍ذیقعد 1441ھ 10؍جولائی 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

وزیر اعلیٰ پنجاب نے ماسک پہننے کی پابندی پر سختی سے عملدر آمد کا حکم دے دیا

وزیر اعلیٰ پنجاب نے ماسک پہننے کی پابندی پر سختی سے عملدر آمد کا حکم دے دیا


وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے صوبے میں ماسک پہننے کی پابندی پر سختی سے عملدرآمد کروانے کا حکم دے دیا، عثمان بزدار نے کہا کہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔

عثمان بزدار نے کہا کہ ماسک پہننا شہریوں کی حفاظت کیلئےضروری ہے، گھر سے نکلتے وقت شہری ماسک لازمی پہنیں، انتظامیہ کی طرف سے پبلک مقامات، مارکیٹوں، بازاروں اور پارکوں میں ماسک پہننے کی پابندی پر عمل کرایا جائے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، جس میں کورونا کی تازہ ترین صورتحال اور حکومت کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب کے اسپتالوں میں خالی بیڈز بھی موجود ہیں اور وینٹی لیٹرز بھی، اسپتالوں میں مریضوں کے علاج معالجے کیلئے ضروری ادویات دستیاب ہیں، جبکہ پنجاب حکومت نے متاثرہ مریضوں کو گھروں میں آئسولیشن کی اجازت دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا کا پھیلاؤ روکنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، عوام کی زندگیوں کو محفوظ بنانے کیلئے ضروری اقدامات تسلسل کے ساتھ جاری رہیں گے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ کاروبار کی اجازت ایس او پیز پر عملدرآمد سے مشروط ہے، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر بزنس ہاؤسز کے خلاف کارروائی ہوگی۔

عثمان بزدار نے کہا کہ کورونا مریضوں کےعلاج میں مصروف ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل اسٹاف کی خدمات لائق تحسین ہیں، آزمائش کی اس گھڑی میں ڈاکٹروں، نرسوں اور پیرامیڈیکل اسٹاف کو سلام پیش کرتے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید