متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رکن قومی اسمبلی اسامہ قادری بیٹے سمیت کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے۔
اسامہ قادری کا کہنا ہے کہ جمعرات کو گھر پر اپنا اور بچوں کا ٹیسٹ کروایا تھا، آج رپورٹ آئی ہے جس میں میرا اور بیٹے کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت اسلام آباد میں موجود ہوں، جبکہ بیٹا کراچی میں ہے۔
رکن قومی اسمبلی اسامہ قادری نے کہا کہ فی الحال کورونا کی کوئی علامت ظاہر نہیں ہوئی ہے۔
اسامہ قادری نے کہا کہ میں نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔
واضح رہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کے متعدد رہنما کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں، رکن قومی اسمبلی اسامہ قادری کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد متحدہ کے اراکین کی تعداد 5 ہوئی ہے۔
اسے پہلے رکن صوبائی اسمبلی شاہانہ اشعر میں وائرس کی تصدیق ہوئی تھی، جبکہ ایک رکن قومی اسمبلی بھی کورونا وائرس کا نشانہ بنیں۔
فیصل سبزواری سمیت تین ارکان رابطہ کمیٹی اور ان کے اہلخانہ وبا سے متاثر ہوئے، تاحال پانچ یوسی چئیرمین کورونا وائرس کا نشانہ بنے ہیں، جن میں سے ایک یوسی چئیرمین جاں بحق ہوا۔