• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرکاری نرخ پرمر غی کےگوشت کی فروخت یقینی بنائی جائے،کمشنر

کراچی (اسٹاف رپورٹر )کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتیں کنٹرول کرنے کے لئے ایڈیشنل کمشنر ۔IIکی سربراہی میں 3رکنی کمیٹی قائم کردی۔ انہوں نے ناجائز منافع خوروں کو متنبہ کیا کہ سرکاری نرخ پر اشیاء فروخت کریں، جبکہ پولٹری ایسو سی ایشن سے بھی کہا ہے کہ وہ مرغی کے گوشت کی سرکاری نرخ پر فروخت میں اپنا کردار اداکرے ۔ کمشنر نے ڈپٹی کمشنرز کو بھی ہدایت کی کہ وہ کھانے پینے کی اشیاء کی سرکاری نرخ پر دستیابی کے لئے موثر اقدامات کریں اور خلاف ورزی پر سخت قانونی کارروائی کی جائے۔کمشنر ہائوس کے اعلامیے کے مطابق کمیٹی میں اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹر اور اسسٹنٹ کمشنر جمشیدکوارٹرز بھی شامل ہیں ۔ کمیٹی نے کمشنر کے دفتر میں پاکستان پولڑی ایسو سی ایشن کے ساتھ اجلاس کیا، جس میں مرغی کی قیمتوںکا جائزہ لیا گیا۔ ایسو سی ایشن نے اپنے مسائل بیان کئے اور سرکاری نرخ پر مرغی کے گوشت کی فراہمی کے لئے اقدامات کی یقین دہانی کرائی۔
تازہ ترین