• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملکہ برطانیہ نے 2 پاکستانی رضاکاروں کو کامن ویلتھ پوائنٹ آف لائٹ اعزاز سے نواز دیا

ملکہ برطانیہ نے 2 پاکستانی رضاکاروں کو کامن ویلتھ پوائنٹ آف لائٹ اعزاز سے نواز دیا 


اسلام آباد (اے پی پی) ملکہ برطانیہ الزبتھ دوئم نے 2پاکستانی رضاکاروں کو 31 ویں کامن ویلتھ پوائنٹ آف لائٹ اعزاز سے نوازا۔حذیفہ احمد (شریک بانی اور سی ای او ’’رزق‘‘) اور سید حسنان عرفان (ایگزیکٹو ڈائریکٹر ، ’’رزق‘‘) کو یہ ایوارڈ کوویڈ 19 و بائی چیلنج کے دوران خوراک کی تقسیم اور انکی دیگر سماجی خدمات کے اعتراف میں دئیے گئے۔ پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے انہیں ایوارڈ پیش کیا۔

تازہ ترین