• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طیارہ حادثہ، تجزیاتی رپورٹ مکمل ہونے کے بعد پاکستان کے حوالے

طیارہ حادثہ، تجزیاتی رپورٹ مکمل ہونے کے بعد پاکستان کے حوالے


کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی طیارہ حادثہ ، طیارے کے فلائٹ ڈیٹا ریکارڈر اور کاک پٹ وائس ریکارڈر کے ڈی کوڈ ہونے اور اس کی تجزیاتی رپورٹ مکمل ہونے کے بعد پاکستان کے حوالے ، پاکستان میں ہوائی جہاز کے حادثوں کی تحقیقات کرنے والے ادارے ائر کرافٹ ایکسیڈنٹ انویسٹی گیشن (اے اے آئی بی ) کے سربراہ ائر کموڈورعثمان غنی رپورٹ کے ساتھ اتوار کو وطن واپس پہنچ جائیں گے ۔ ائرکموڈور عثمان غنی کو وطن واپس لانے کے پی آئی اے کی خصوصی پرواز PK8734 کے ذریعے اسلام آباد پہنچیں گے ۔ فلائٹ ڈیٹا ریکارڈر اور کاک پٹ وائس ریکارڈ کو مذکورہ آلات بنانے والی کمپنی بی ای اے کےے فرانس میں واقع فیکٹری میں ڈی کوڈ کیا گیا ۔ ڈی کوڈ کرنے اور تجزیہ کرنے کے عمل میں اے اے آئی بی اور ائربس کے علاوہ ای اے ایس اے اور سی ایف ایم کی طرف سے سافران ائرکرافٹ انجنز کے نمائندوں نے بھی حصہ لیا ۔ اے اے آئی بی کی ٹیم وطن واپسی کے بعد ڈی کوڈ ہونے والی رپورٹ کی روشنی اور جائے حادثہ پر ملنے والے شواہد کی روشنی میں اپنی رپورٹ مرتب کرے گی ۔ واضح رہے کہ حادثے کے تین ہی ادارے جہاز بنانے والی کمپنی ائر بس ، سول ایوی ایشن اتھارٹی اور پی آئی اے ہی ممکنہ طور پر ذمہ دار ہوسکتے ہیں ۔

تازہ ترین