• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

52 اضلاع میں ٹڈی دل کے حملے جاری، زرعی معیشت کو800ارب روپے نقصان کا خطرہ، لائیو سٹاک بھی متاثر

اسلام آباد (اے پی پی) ملک کے مختلف علاقوں میں ٹڈی دل کی وجہ سے فصلوں کو پہنچنے والے نقصان کے باعث زرعی معیشت کو800 ارب روپے کے نقصان کا خطرہ ہے، چارے کی فصلوں پرحملے سے لائیو اسٹاک بھی متاثر ہو سکتی ہے۔ ٹڈی دل کے باعث دھان، مکئی، گنے، پھلوں ، کپاس، سبزیوں اور چارے کی فصلوں کو شدید نقصان کا خدشہ ہے۔ زرعی ماہرین نے کہا ہے کہ ٹڈی دل پاکستان، بھارت، ایران، اومان سمیت دیگر کئی ممالک میں کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچا رہا ہے، انہوں نے کہا کہ اس سے ان ممالک میں1.5 ارب افراد کو غذائی عدم تحفظ کا سامنا ہوسکتا ہے۔
تازہ ترین