• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کھٹمنڈو، شادی کی تقریب میں دولہا دلہن کی ایک دوسرے کو ماسک پہنانے کی رسم ، ویڈیو وائرل ہوگئی

کراچی (نیوز ڈیسک) لاک ڈاون کے دوران دنیا بھر میں شادیوں کی تقاریب کے انعقاد میں مسائل کا سامنا ہے ، تاہم اب شادیوں کی تقاریب میں ایس او پیز کو مد نظر رکھتے ہوئے نئے رسم ورواج سامنے آرہے ہیں.

ایسا ہی ایک واقعہ نیپال میں آیا ہے جہاں دولہا اوردلہن نے ایک دوسرے کو ورمالا پہنانے کے بجائے ماسک پہنانے کی رسم ادا کی۔

ٹک ٹاک اسٹار کی یہ ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے دنیا بھر میں وائر ل ہوگئی ، اس دوران ویڈیو میں سنا جاسکتا ہے کہ نو مور وائرس یعنی وائرس اب زیادہ دیر نہیں رہے گا۔ 

تازہ ترین