• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تصویر پر نہ جائیں، کوئی نواز سے پوچھے کیا گزر رہی ہے، شیخ رشید

تصویر پر نہ جائیں، کوئی نواز سے پوچھے کیا گزر رہی ہے، شیخ رشید


لاہور(نمائندہ جنگ) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ شہبازشریف مفاہمت کاکردار ادا کرنا چاہتے ہیں مگر عمران خان کو مفاہمتی کردار میں کوئی دلچسپی نہیں۔ تصویر پر نہ جائیں کوئی نواز سے پوچھے کیا گزر رہی ہےآٹا،چینی کرپشن کے تمام ذمہ دار جیلوں میں جائیں گے۔ ہفتے کے روز ریلوے ہیڈ کوارٹرز لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا بھارت اس سال 8ڈرون حملے کر چکا، اس بار حملہ کیا تو منہ توڑ جواب دیں گے اور یہ آخری لڑائی ہوگی، بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگنے جا رہا ۔میرے تعلقات شہبازشریف سے کبھی خراب نہیں ہوئے شہبازشریف کو کہا تھا واپس آئو گے تو پھنس جائو گے۔شہباز شریف کے کیسز سنجیدہ نوعیت کے ہیں، اس نے پکڑے جانا ہے ۔نواز شریف لندن میں واک کر رہا ہےاور چائے پی رہا ہے، ان کے پلگوں میں کچرا پھنسا ہوا ہےاور ان کے انجن دھواں مار رہے ہیں ۔یہ لندن جا کر زندگی گزارنے پر خوش نہیں۔ لاہور لاہور ہے۔ ان کی میڈیکل رپورٹ میں چھ نمبر کا ریگمال مارا گیا ہے، یہاں ان کی پلیٹیں خراب تھیں وہاں جاکر ٹھیک ہو گئی ہیں۔ اپوزیشن کیسز میں ملوث ہے۔

تازہ ترین