• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں شادی ہالز کو SOPs کے تحت کاروبار کی اجازت دینے کا مطالبہ

کراچی میں شادی ہالز کو SOPs کے تحت کاروبار کی اجازت دینے کا مطالبہ


میرج ہالز ایسوسی ایشن کراچی کے صدر رانا رئیس احمد نے مطالبہ کیا ہے کہ شادی ہالز کو ایس او پی کے تحت کاروبار کی اجازت دی جائے۔

ایک اعلامیے کے ذریعے صدر میرج ہال ایسوسی ایشن رانا رئیس احمد کا کہنا ہے کہ شہر میں لاک ڈاؤن سے شادی ہال مالکان پریشان ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شادی ہال مالکان کا کاروبار ٹھپ ہوگیا ہے، شادی ہال ایسوسی ایشن نے ایس او پی کے تحت ماڈل بینکوئٹ تیار کیا ہے۔

صدر میرج ہال ایسوسی ایشن رانا رئیس احمد نے کہا ہے کہ شادی ہال میں فاصلے سے کرسیاں رکھی جائیں گی، شادی ہال کے مرکزی گیٹ پر ڈس انفیکشن گیٹ بھی نصب ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ ماڈل شادی ہال میں مہمانوں کو ٹیبل پر کھانا پیش کیا گیا، شادی ہال میں ہر صورت ایس او پی کا نفاذ کر سکتے ہیں، تاہم ایس او پی کی خلاف ورزی کر نے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

صدر میرج ہال ایسوسی ایشن نے کہا کہ ہمارے ملازمین بے روزگار ہوگئے ہیں، شادی ہالز بند ہونے سے 50 فیصد صنعتیں بھی متاثر ہو رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیئے: میرج ایکٹ کی خلاف ورزی، شادی ہالز کیخلاف کریک ڈاؤن

انہوں نے مزید کہا کہ شادی ہالز بند ہونے سے اس سے متعلقہ دیگر 150 شعبہ جات بھی بے روزگاری کا شکار ہیں، ہالز بند ہونے سے گھروں میں شادیوں کا رجحان بڑھ رہا ہے۔

میرج ہال ایسوسی ایشن کے صدر رانا رئیس احمد کا یہ بھی کہنا ہے کہ شادی ہالز میں ایس او پیز پر بہتر طریقے سے عمل ہوسکتا ہے۔

تازہ ترین