خیبر پختون خوا کے دارالخلافہ پشاور کی پولیس نے صحافی کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کی جانب سے ملزم کے قبضے سے جدید خودکار اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق پشاور کے کرائم رپورٹر طاہر حسین کو گزشتہ سال قتل کیا گیا تھا جس کے بعد ملزم ابراہیم عرف خانے روپوش ہو گیا تھا۔
اس دوران پولیس نے ملزم کی تلاش جاری رکھی تھی اور اطلاع ملنے پر ملزم کو پشاور کے نواحی علاقے بڈھ بیر سے گرفتار کر لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیئے: صحافی کے قاتل گرفتار کیوں نہیں ہوئے؟ چیف جسٹس
گرفتار ملزم کے قبضے سے کلاشنکوف اور رائفل بھی برآمد کی گئی ہے جبکہ پولیس کی جانب سے ملزم سے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔