وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ فضل الرحمان خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے لوگوں کو سہانے خواب دکھا کر ووٹ لیتے رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان سیاسی منظرنامے سے اب تک غائب تھے، کورونا وبا کے 4 مہینے بعد انہیں وفاق، وزیراعظم پر تنقید کرنے اور اے پی سی بلانے کا خیال آیا ہے۔
فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ مراد علی شاہ ای سی سی، قومی رابطہ کمیٹی اجلاسوں میں حکومت کے ساتھ کچھ اورطے کر کے جاتے ہیں اور بلاول زرداری کے حضور جاتے ہی مراد علی شاہ کا رویہ تبدیل ہو جاتا ہے۔
صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ان کے بقول اٹھارویں ترمیم کے بعد صوبے تعلیم، صحت، صنعت و تجارت کے فیصلوں میں خود مختار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ کورونا کےحوالے سے کرپشن سامنے آنے پر وفاق کے پیچھےچھپنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں۔