ٹھٹھہ(نامہ نگار) پولیس نے قوم پرست رہنما شفیع محمد کرنانی کے قتل کے الزام میں گرفتار چار نامزد ملزمان کو جمعہ کے دن سیکنڈ سول جج کی عدالت میں پیش کیا۔ ملزمان میں ولی محمد سموں، ایاز سموں، بیگ سموں اور قائم حسین سموں شامل ہیں۔ عدالت نے ملزمان کو تین دن کے ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ دریں اثناء ٹھٹھہ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے واردات میں استعمال کی جانیوالی موٹر سائیکل، ایک رپیٹر اور ایک پستول بھی برآمد کیا ہے ۔