• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اب سوشل میڈیا کے بجائے روایتی میڈیا پر اپنی کہانی سناؤں گی،سینتھیا رچی

امریکی خاتون صحافی سنتھیا رچی کا کہنا ہے کہ اب سوشل میڈیا کے بجائے روایتی میڈیا پر اپنی کہانی سناؤں گی۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے بیان میں سینتھیا رچی نے کہا کہ اب سوشل میڈیا کے بجائے روایتی میڈیا پر اپنی کہانی سناؤں گی۔

سینتھیا رچی نے کہا کہ اس ہفتے رحمٰن ملک سمیت پیپلزپارٹی کی مجرمانہ کاروائیاں سامنے آئیں گی۔

اُنہوں نے کہا کہ امریکی سفارت خانے کو پہلے ہی اپنے اقدام سے متعلق مطلع کردیا ہے۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ ان معاملات کو آگے بڑھانے کے لیے میٹنگز کرنے کو تیار ہوں۔

یاد رہے کہ پیپلزپارٹی کی قیادت پر الزامات لگانے والی امریکی خاتون صحافی سنتھیا رچی کو منگل کو عدالت طلب کرلیا گیا ہے جبکہ ایف آئی اے، سائبر کرائمز اور پی ٹی اے کونوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے بھی اسی دن جواب طلب کیا ہے۔

ایف آئی اے کو تحریری بیان میں سنتھیا نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی سے نہیں لڑنا چاہتی، بلاول کو مستقبل کا طاقتور لیڈر دیکھتی ہوں اور بلاول کا مستقبل کے رہنما کے طور پر ڈاکومنٹری میں انٹرویو کرنا چاہتی تھی۔ 

قبل ازیں سنتھیا رچی نے پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت پر الزامات لگاتے ہوئے کہا کہ 2011ء میں جب رحمٰان ملک وزیر داخلہ تھے انہوں نے جنسی زیادتی کی، سابق وزيراعظم یوسف رضا گیلانی اور سابق وزیر صحت مخدوم شہاب الدین نے بھی دست درازی کی تھی۔

تازہ ترین