• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ پیر سے ملتان میں شروع ہوگی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان ٹیبل ٹینس فیڈریشن (پی ٹی ٹی ایف) کے زیر اہتمام 52 ویں قومی مینز اینڈ ویمنز ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ 11 اپریل سے ملتان پنجاب ا سپورٹس بورڈجمنازیم میں شروع ہو گی۔ حیرت انگیز طور پر خواتین کی دفاعی چیمپئن  حبیب بنک کی ٹیم بند ہو جانے کی وجہ سے حصہ نہیں لے گی۔  مردوں میں پاکستان واپڈا اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی۔ انفرادی مقابلوں میں پاکستان واپڈا کے علی فیصل مردوں میں اور غزالہ روحی خواتین ایونٹ میں اپنے ٹائٹل کے دفاع کے لئے ایکشن میں ہونگے جس میں ملک بھر سے ٹاپ مردوخواتین کھلاڑی مختلف کیٹگریز کے مقابلوں میں ٹائٹلز کے حصول کیلئے اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گی۔چھ روزہ ایونٹ میں سندھ، پنجاب، بلوچستان، خیبرپختونخوا، اسلام آباد، آزاد جموں و کشمیر، نیشنل ہائی وے اتھارٹی، ہائر ایجوکیشن کمیشن، کرومیٹکس کلب، آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کارپوریشن لمیٹڈ، واپڈا، ریلویز اور آرمی سے 14 مینز اور 12 ویمنز ٹیمیں شرکت کریں گی۔ ایونٹ میں ٹیم ایونٹ کے علاوہ مردوں اور خواتین کے انفرادی اور ڈبلز، مکسڈ ڈبلز ایونٹس ہوں گے۔
تازہ ترین