• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سلیکٹڈ نے بھیک مانگنے کے باوجود ملکی معیشت کا جنازہ نکال دیا، فضل الرحمان

پشاور(نمائندہ جنگ)جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ بین الاقوامی ایجنڈے پر عمل پیرا سلیکٹڈ حکمران ملک کو تباہی کی طرف لے جارہے ہیں،دنیا بھر میں بھیک مانگنے کے باوجود ملکی خزانہ خالی اور حکومت کے پاس آئندہ بجٹ میں پیش کرنے کیلئے کچھ نہیں،معیشت کا بیڑا غرق کردیاگیا ہے۔

کورونا کو ختم کرنے اور لاک ڈاؤن کے نام پر تاجروں کو کچلا جارہا ہے،معیشت کا جنازہ نکال کر وائرس پر قابو پانے کی کوشش کی جارہی ہے،صوبوں کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کے لئے 18ویں ترمیم اور NFC کو چھیڑا جارہا ہے۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے جمیعت سیکرٹریٹ پشاور میں تاجر رہنماؤں سے خطاب کرتے ہوئے کیا،مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ کرونا وائرس کیلئے احتیاط لازم ہےلیکن تاجروں کو کچل کر وائرس کو ختم نہیں کیا جاسکتا، ملک میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں۔

صبح اور شام فیصلے تبدیل کئے جاتے ہیں، ملکی معیشت کا بیڑا غرق کردیا گیا ،آئندہ بجٹ پیش کرنے کے لیے حکمرانون کو مزید بھیک مانگنی پڑے گی۔

تازہ ترین