ڈرامہ انڈسٹری کی سینئر اداکارہ روبینہ اشرف کی صحت بہتر ہورہی ہے، اُن کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔
اداکارہ کے خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ روبینہ اشرف کا 3 جون کو کورونا کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد انہوں نے گھر میں ہی خود کو آئسولیٹ کرلیا تھا۔
یہ بھی پڑھیے: روبینہ اشرف کی صحتیابی کیلئے فنکار دُعاگو
روبینہ اشرف کی طبیعت خراب ہونے پرانہیں دو روز قبل کلفٹن کے نجی اسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں ایڈمٹ کیا گیا تھا جہاں وہ کورونا وارڈ میں زیر علاج ہیں۔
انہیں کورونا وائرس کی وجہ سے سانس لینے میں دشواری کا سامنا تھا۔
یہ بھی پڑھیے: ہمایوں سعید کی روبینہ اشرف کے لئے دعاؤں کی درخواست
روبینہ اشرف کے خاندانی ذرائع کے مطابق اداکارہ کی صحت بہتر ہورہی ہے اور اب اُن کی حالت خطرے سے باہر ہے۔