• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملائکہ اروڑا کی پانی پینے کے حوالے سے چند ٹپس

بھارتی اداکارہ اور فٹنس آئیکون ملائکہ اروڑا نے صحت مند اور سلم رہنے کے لیے پانی پینے کا صحیح طریقہ بتایا ہے جس پر عمل کرتے ہوئے کئی بیماریوں سے بچا جا سکتا ہے۔

ملائکہ اروڑا آج کل فلم انڈسٹری سے دور مگر سوشل میڈیا پر کافی متحرک نظر آتی ہیں، ملائکہ اپنی فٹنس اور ورک آؤٹ سے متعلق تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں، حال ہی میں اُن کی جانب سے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں وہ پانی پینے کا صحیح طریقہ بتا رہی ہیں ۔

ملائکہ اروڑا کے نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اپنے مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ’ ہم سب جانتے ہیں کہ کس قسم کی غذا ہماری صحت کے لیے مفید ہے، نیند ہمارے لیے کتنی ضروری ہے ، سلم اور فٹ رہنے کے لیے کتنی ورزش ہمیں کرنی چاہیے اور سورج کی شعائیں ہماری صحت کے لیے کتنی مفید ہیں۔‘


ملائکہ اروڑا نے مزید کہا کہ ’ہمیں معلوم ہے کہ صحت مند اور ہائیڈریٹ رہنے کے لیے کتنا پانی پینا چاہیے‘ ، اُنہوں نے کہا کہ پانی سے یاد آیا کہ کیا ہمیں معلوم ہے پانی کیسے پینا ہے، اُن کا کہنا تھا مجھے معلوم ہے یہ بہت عجیب سا سوال ہے مگر ہم میں سے بہت سے افراد نہیں جانتے کہ پانی پینے کا صحیح طریقہ کیا ہے ۔

46 سالہ ملائکہ نے کہا کہ پانی پینے کا صحیح طریقہ میں آپ کو بتاتی ہوں، سب سے پہلے جب آپ پانی پینے لگیں تو بیٹھ جائیں، بیٹھ کر پانی پئیں ، یہی صحیح طریقہ ہے، پہلےبیٹھیں اور ایک ایک گھونٹ کر کے آہستہ آہستہ پانی پئیں، اُن کا کہنا تھا کہ کہ کھڑے ہو کر جلدی جلدی پانی نہیں پینا چاہیے۔‘

ملائکہ اروڑا نے کہا کہ یہ سائنسی طور پر بھی ثابت ہے کہ بیٹھ کر پانی پینے کے کئی فوائد ہیں جن میں ہائیڈریٹڈ رہنا اور  اعضاء کا صحیح طریقے سے کام کرنا شامل ہے۔ 

تازہ ترین