• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عذرا پیچوہو کا اسپیکر اسمبلی آغا سراج درانی کو خط

وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے اسپیکر اسمبلی آغا سراج درانی کو خط لکھ دیا۔

عذرا پیچوہو نے اسپیکر سندھ اسمبلی سے درخواست کی کہ 55 سال سے زائد عمر کے اراکین اسمبلی اراکین کواجلاس میں شرکت نہ کرنے دی جائے۔

وزیر صحت سندھ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کی سربراہی میں ایس او پیز اور گائیڈ لائین جاری کی گئی، اس ہفتے کورونا کیسز کی تعداد بڑھی، کل1744 کیسز ریکارڈ ہوئے ہیں۔

ڈاکٹر عذرا پیچوہو کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت نے ٹیسٹ کی صلاحیت کو بھی بڑھایا ہے، شوگر اور دیگر امراض میں مبتلا معمر افراد کورونا سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں۔

وزیر صحت سندھ عذراپیچوہو نے کہا کہ اسمبلی اراکین کو ماسک اور دیگر ایس او پیز پر عملدرآمد کے لیے پابند بنایا جائے۔

تازہ ترین