خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے 24 گھنٹوں میں مزید 12 افراد کا انتقال ہوگیا، صوبے میں کورونا سے انتقال کرنے والوں کی تعداد587 ہوگئی ہے۔
خیبر پختونخوا کے محکمہ صحت مطابق اس عرصے کے دوران صوبے میں کورونا کے519 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جس کے بعد صوبے میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 14ہزار 6 ہوگئی ہے۔
محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق کورونا سے 24 گھنٹوں کے دوران صوبے میں37 مریض صحت یاب ہوئے، یوں وائرس سے 3579 متاثرہ مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق پشاور میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 5099 ہوگئی ہے۔
پشاور میں 24 گھنٹوں کے دوران 4 افراد کورونا سے انتقال کرگئے، یوں شہر میں مجموعی طور پر کورونا وائرس سے 311 افراد انتقال کرچکے ہیں۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ پشاور میں 24 گھنٹوں کے دوران 125 افراد کورونا سے متاثر ہوئے۔