• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی حکومت کراچی کو بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنائے گی، اسد عمر

وفاقی حکومت کراچی کو بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنائے گی، اسد عمر


وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کراچی شہر کو بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنائے گی۔

کراچی کی مستقبل کی بجلی کی ضروریات پر جائزہ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ سال 2023 تک کراچی کو تقریباً 4100 میگا واٹ بجلی درکار ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کراچی شہر کو بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنائے گی۔

اسد عمر نے کہا کہ سال 2023 تک کراچی کو نیشنل گِرڈ سے 1400 میگا واٹ مزید بجلی فراہمی پر کام کر رہے ہیں۔

اجلاس میں متعلقہ اداروں کو سپلائی یقینی بنانے کے لیے ہوم ورک مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی۔

اجلاس میں وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب، معاونین خصوصی ندیم بابر اور شہزاد قاسم، چیئرمین نیپرا، ایم ڈی این ٹی ڈی سی اور کے الیکٹرک کے اعلیٰ حکام بھی شریک ہوئے۔

تازہ ترین