وفاقی وزیر ِخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ منفی آ گیا۔
وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے گزشتہ روز شک ہونے کی وجہ سے کورونا وائرس کا ٹیسٹ کرایا۔
یہ بھی پڑھیئے: پی ٹی آئی کے جئے پرکاش کا کورونا ٹیسٹ مثبت
وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے ہفتے کو قومی اسمبلی کے رکن جے پرکاش کی جانب سے دیے گئے عشائیے میں شرکت کی تھی۔
جے پرکاش کا ٹیسٹ گزشتہ روز مثبت آگیا تھا ،جس کے بعد وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کورونا ٹیسٹ کرایا تھا۔
اس سے قبل بھی وزیرِ خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے چین کا دورہ کرنے کے بعد اپنے آپ کو کچھ عرصے کے لیے آئسولیٹ کر لیا تھا۔