• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی کے جئے پرکاش کا کورونا ٹیسٹ مثبت

پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی جئے پرکاش کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے 6 جون کی رات جئے پرکاش کی دعوت میں شرکت کی تھی۔

رکن اسمبلی جئے پرکاش نے جمعہ کے روز کورونا ٹیسٹ کے بعد قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت بھی کی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ رکن اسمبلی جئے پرکاش نے ہفتے کی رات پارلیمنٹ لاجز میں دعوت کا اہتمام کیا۔ جس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی شریک تھے۔

دعوت میں رکن اسمبلی لعل چند اور عمر کوٹ سے پی ٹی آئی کارکنان بھی شریک تھے۔

رکن اسمبلی لعل چاند نے جئے پرکاش کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد خود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ جئے پرکاش کی دعوت میں شرکت کے باعث شاہ محمود قریشی نے بھی کورونا ٹیسٹ کرا لیا ہے۔

تازہ ترین