• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک کے معاشی حالات کے پیش نظر لاک ڈاؤن ممکن نہیں، وزیراعظم

ملک کے معاشی حالات کے پیش نظر لاک ڈاؤن ممکن نہیں، وزیراعظم عمران خان


وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک کے معاشی حالات کے پیش نظر لاک ڈاؤن ممکن نہیں، ایک طرف کورونا سے خطرہ ہے تو دوسری طرف غربت بھی بڑا چیلنج ہے۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ معاشرے میں اضطراب کے بجائے صورتحال کا مقابلہ کرنا ہوگا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ایک طبقے میں کورونا سے متعلق پائی جانے والی غلط فہمیاں دور کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ حفاظتی اقدامات پر عمل پیرا ہو کر ہی کورونا کے پھیلاؤ کو محدود کیا جاسکتا ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ایس او پیز کے سخت عملدرآمد اور عوام کو حفاظتی اقدامات اختیار کرنےکی ترغیب دی جائے۔

وفاقی کابینہ کو ملک میں کوویڈ19کی موجودہ صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔

بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ چاروں صوبوں میں 1000 مزید بیڈز آکسیجن کی سہولت سے آراستہ ہوں گے۔

تازہ ترین