نئی دہلی (جنگ نیوز )بھارتی سپریم کورٹ نے مرکزی حکومت اور ریاستوں کو تمام مہاجرین کو 15 روز میں ان کی متعلقہ ریاستوں میں واپس بھیجنے اور کورونا وائرس کے خلاف لاک ڈاؤن کی مبینہ خلاف ورزی پر بنائے گئے مقدمات ختم کرنے کی ہدایت کردی۔بھارتی میڈیا کے مطابق سپریم کورٹ نے معاملے پر ازخود نوٹس لیا تھا اور اب باقاعدہ احکامات جاری کردیے۔سپریم کورٹ نے مرکز اور ریاستوں کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ مہاجرین کو واپسی کے لیے سہولت پیدا کریں اور ریلوے کو 24 گھنٹوں کے اندر انتظامات پورے کرنے کے لیے اضافی ٹرینیں چلانے کا حکم دیا جائے۔