• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احسن اقبال، فرخ حبیب ، اسامہ قادری و دیگر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

احسن اقبال، فرخ حبیب ، اسامہ قادری و دیگر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا 


اسلا م آباد(صباح نیوز، اے پی پی)ملک بھر میں کورونا وائرس کے کیسز میں جہاں تیزی آ رہی ہے وہیں پر وبا نے ملکی سیاستدانوں کو نشانے پر رکھ لیا ہے۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما احسن اقبال، پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی فرخ حبیب، سینیٹر ثنا جمالی، جے یو آئی (ف) کی چیف وہپ قومی اسمبلی شاہدہ اختر علی ، ایم کیو ایم کے اسامہ قادری کا ٹیسٹ مثبت آ گیا۔جسکے بعد تمام لوگوں نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔ علاوہ ازیں نامور میمکری آرٹسٹ شفاعت علی کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا۔

تازہ ترین