• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مظفر گڑھ: 28 ملزمان گرفتار، اسلحہ اور دیگر سامان برآمد

جنوبی پنجاب کے ضلع مظفر گڑھ میں پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران 28 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ملزمان کے قبضے سے پولیس نے اسلحہ برآمد کیا ہے جبکہ مختلف کارروائیوں میں ایک درجن موٹر سائیکلیں، مویشی، زیورات سمیت 29 لاکھ روپے سے زائد کا سامان برآمد کر لیا۔

مظفر گڑھ کی تحصیل علی پور میں پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کی ہیں۔

پولیس ترجمان وسیم خان کے مطابق کارروائیوں کے دوران 12 موٹر سائیکلیں، مویشی، زیورات سمیت 29 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا سامان برآمد کرلیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیئے: مظفر گڑھ، سوشل میڈیا پر اسلحے کی نمائش، نوجوان گرفتار

انہوں نے بتایا کہ اس دوران ایک درجن سے زائد مقدمات میں مطلوب 28 ملزمان کو بھی گرفتار کر کے ان سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔

تازہ ترین