• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مظفر گڑھ: سوشل میڈیا پر اسلحے کی نمائش، نوجوان گرفتار

پنجاب کے ضلع مظفر گڑھ میں سوشل میڈیا پر اسلحے کی نمائش کرنے والے نوجوان کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔

نوجوان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔

مظفر گڑھ کی تحصیل کوٹ ادو کے علاقے چوک سرور شہید سے پولیس نے خرم نامی نوجوان کو گرفتار کیا ہے۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم خرم نے سوشل میڈیا پر اسلحہ چلانے اور خنجر لہرانے کی ویڈیوز اور دیگر اسلحے کے ساتھ تصاویر اپ لوڈ کی تھیں۔

یہ بھی پڑھیئے: سوشل میڈیا کے ذریعے تاجروں کو لوٹنے والا گینگ گرفتار

پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

تازہ ترین