وزیرِ خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کہتے ہیں کہ کشمیر پر بات کرنے سے ہمیں کوئی نہیں روک سکتا۔
نجی ٹی وی چینل سے وزیرِ خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی خصوصی گفتگو کر رہے تھے۔
وزیرِ خارجہ کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں بھارتی پالیسی پر تنقید کی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت مسلسل ایل او سی پر سیز فائر کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت بھر میں کورونا وائرس کی صورتِ حال بہت پیچیدہ ہوگئی ہے۔
یہ بھی پڑھیئے: کورونا کا اصل حل لاک ڈاؤن نہیں ویکسین ہے، شاہ محمود
وزیرِ خارجہ کا مزید کہنا ہے کہ بھارت اپنے مسائل سے توجہ ہٹانے کے لیے سیز فائر کی مسلسل خلاف ورزی کر رہا ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ بھارت نے جو کشمیریوں سے رویہ روا رکھا ہوا ہے، اس صورتِ حال میں بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔