ملتان میں محکمہ وائلڈ لائف کا گھر پر چھاپا مار کر باتھ روم سے شیر کے 2 بچے برآمد کر لیے جبکہ شہری پر جرمانہ عائد کردیا۔
ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈ لائف ملتان حسن علی سُکھیرا کے مطابق وائلڈ لائف اسٹاف نے خوشحال کالونی ملتان میں ایک گھر پر چھاپا مارا جہاں 2 شیر موجود تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ شہری نے شیروں کو اپنے گھر کے باتھ روم میں غیر قانونی طور پر رکھا ہوا تھا۔
محکمہ وائلڈ لائف نے ملزم کو غیر قانونی طور پر شیر رکھنے اور قانون کی خلاف ورزی پر 1 لاکھ 30 ہزار روپے جرمانہ کیا اور شیروں کو قبضہ میں لے لیا ہے۔
شیر کے ان برآمد شدہ بچوں کی عمریں چھ ماہ بتائی گئی ہیں۔