• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو ٹیلی فون

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو ٹیلی فون


آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو ٹیلی فون کیا اور ان کی خیریت دریافت کی۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

واضح رہے کہ شہباز شریف کے بیٹے سلیمان شہباز نے تصدیق کی تھی کہ ان کے والد کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔

مزید پڑھیے: شہباز شریف کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر افسوس ہے، فیاض چوہان

اپوزیشن لیڈر کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی ٹیلی فون کرکے ان کی خیریت دریافت کی اور ان کی جلد صحتیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا تھا۔

خیال رہے کہ شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کا کورونا ٹیسٹ نیب میں پیش ہونے کے بعد مثبت آیا ہے۔

تازہ ترین